12 مارچ 2014 - 20:30
صدر جمہوریہ کی علاقائی ملکوں کے ساتھ دوجانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے علاقائی ملکوں کے ساتھ دو جانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

ابنا:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج عمان کے اپنے دو روزہ دورے سے تھران واپسی پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ پختہ ارادہ ہے کہ ہمسایہ خاصطور سے خلیج فارس کے حساس علاقے کے ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھے۔ صدر مملکت "حسن روحانی" نے خلیج فارس کے ساحلی علاقے کی ترقی و پیشرفت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اھداف و مقاصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، اس علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ خلیج فارس کے علاقے کے ملکوں کے ساتھ حتمی طور پر مذاکرات و گفتگو کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے کہا کہ اس دورے میں ایران اور عمان کے درمیان تعاون کی کئی قرار دادوں پر دستخط ہوئے ہیں ان میں گیس کی برآمدات ، ٹراسپورٹ سے مربوط مسائل ، ماحولیات ، روزگار کے مواقع ،سیاحت اور میڈیسن کی تیاری میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے قابل ذکر ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے مزید کہا کہ دو جانبہ سمجھوتوں اور مختلف مسائل پر گفتگو کے علاوہ اس دورے مین عمان کے تاجروں اور اس ملک کی اہم سیاسی و مذھبی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲